سندھ کے ضلع جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق قیدی وسیم میمن نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔ اس کی لاش ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والا وسیم میمن 38 کلو چرس رکھنے کے الزام میں قید تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات سیکنڈ ایڈیشنل سول جج، ڈی ایچ او اور سول سرجن کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.