edelman hookup casusl hookup review is there a real hookup app hookup Wyoming glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں 30 جون سے موسم بہتر ہو گا، 2 جولائی کو بارش ہو گی

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہے، محکمۂ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہرِ قائد کے موسم میں 30 جون سے بہتری آنے لگے گی جبکہ یہاں بارش 2 جولائی سے ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران کراچی شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ بحیرۂ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، اس ہوا کے کم دباؤ سے کراچی میں دن میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم رہے گا، اس دوران درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 30 جون سے مون سون ہوائیں خلیجِ بنگال کی سمت سے داخل ہوں گی جن کے باعث کراچی میں جمرات سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بحیرۂ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہوں گی، جبکہ ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہو گا۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا ہے کہ مون سون کا یہ سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہو سکتا ہے، اس کے تحت سندھ میں تھر پارکر، عمر کوٹ اور دیگر علاقوں میں یکم جولائی کی رات سے بارش متوقع ہے۔

تیز بارش کے بعد چنیسر گوٹھ اور موسمیات کے قریب گھر کی دیواریں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ 2 جولائی کی شام یا رات کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، مون سون کا یہ سسٹم ملک کے جنوب، سندھ اور بلوچستان میں زائد بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے مزید بتایا ہے کہ کچھ علاقوں میں 3 سے 4 دن اور کچھ علاقوں میں 5 دن تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق یہ سسٹم تیز بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.