daty hookup my senior hookup reviews office hookup best site to hookup with older woman instant sex hookup sites gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سکی کناری ہائیڈرو پاور نے ایک اور سنگِ میل حاصل کر لیا: چینی سفارتخانہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سی پیک کے پاور پروجیکٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور نے چیلنجز کے باوجود ایک اور سنگِ میل حاصل کر لیا۔

یہ بات پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی گئی ہے۔

چینی سفارت خانے کا سوشل میڈیا پر یہ بھی کہنا ہے کہ پروجیکٹ مکمل ہونے پر قومی گرڈ میں 884 میگا واٹ سستی بجلی کا اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سے 250 کلومیٹر دور کاغان میں سی پیک کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 2023 تک مکمل ہوگا۔ اس منصوبے سے 884 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ منصوبے پر ایک ہزار چینی اور چھ ہزار پاکستانی ورکرز کام کر رہے ہیں۔

سکی کناری ڈیم منصوبے کے ساتھ ساتھ ایک جھیل بھی بنائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ایک اور سیاحتی مقام کا اضافہ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.