what is hud hookup app hookup Illinois hookup Mansfield Center gay byu hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سن کر درخواست خارج کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمے داری پوری کرے گا۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا، قیامت تک سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا۔

درخواست گزار کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ نے بد نیتی سے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پر پہنچا دیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست گزار کے وکیل پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بد نیتی نہیں کہا جا سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.