gay vegas hookup dailydot hookup app boyne tannum hookup rules whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کورونا شرح سب سے زیادہ، 22.65 فیصد ریکارڈ

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 22 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 33 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 234 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شرح 0 اعشاریہ 32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں کورونا وائرس کے 315 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ بھر میں اس دوران کورونا کے 4 ہزار 217 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 260 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 85 فیصد ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا کیسز میں اضافے پر سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

گزشتہ روز کورونا کے باعث ملک میں 2 افراد انتقال کر گئے،13 ہزار412 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے،جس کے نتیجے میں 382 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیرِ علاج کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح پنجاب میں 1 اعشاریہ 17 فیصد ، خیبر پختون خوا میں 1 اعشاریہ 15 فیصد، آزاد کشمیر میں 2 اعشاریہ 94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح مظفر آباد میں 6 اعشاریہ 25 فیصد، نوشہرہ میں 5 فیصد، ایبٹ آباد میں 4 اعشاریہ 17 فیصد ، پشاور میں 3 فیصدریکارڈ کی گئی۔

اس دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح لاہور میں 2 اعشاریہ 76 فیصد، مردان میں 2 اعشاریہ 44 فیصد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 اعشاریہ 31 فیصد، سرگودھا میں 1 اعشاریہ 64 فیصد اور راولپنڈی میں 1 اعشاریہ 05 فیصدہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.