وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ جناب آصف علی زرداری سے ان کی والدہ محترمہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرنے زرداری ہاؤس شہید بےنظیر آباد، نواب شاہ پہنچے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید فہد حسین موجود تھے۔
زرداری ہاؤس پہنچنے پر آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی، شازیہ مری، آصفہ بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، مرتضیٰ وہاب اور حاجی علی حسن زرداری نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
وزیراعظم اور ان کے وفد نے مرحومہ کی مغفرت، ایصال ثواب اور بلندئی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
نوابشاہ روانگی سے قبل وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے تفصیلی ملاقات کی تھی جس میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی تھی۔
وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے وفد نے بھی ملاقات کی تھی۔
ایم کیو ایم وفد نے گورنر سندھ کی جلد تقرری اور معاہدے پر عمل درآمد تیز کرنے پر زور دیا۔
Comments are closed.