سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ دس فیصد ٹیکس سے انڈسٹریز بند ہونا شروع ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان آئے گا، یہ غریبوں کی باتیں کرتے ہیں لیکن خیال نہیں کرتے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان کا حال سری لنکا جیسا ہوجائے گا۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی حکومتی اقدامات کے حوالے سے بجٹ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اشارہ دے دیا۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر سینیٹ سفارشات پیش نہیں کرے گی تو یہ غیر قانونی بجٹ ہوگا، ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی نے اسمبلی سے باہر بیٹھ کر بجٹ پیش کیا۔
واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ماہانہ ایک لاکھ سے 3 لاکھ تنخواہ پر 12 فیصد ٹیکس ہوگا، سپر ٹیکس بینک اور شوگر انڈسٹری پر بھی ہوگا، سپر ٹیکس ون ٹائم ہوگا۔
Comments are closed.