بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی بیوروکریسی میں تبادلے اور تقرریاں

وفاقی بیوروکریسی میں نئے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا وقاص کو ڈپٹی سیکریٹری فنانس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی وقار الدین سید کی خدمات وفاقی پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ اے آئی جی اسپیشل برانچ سید علی کا پنجاب تبادلہ کردیا گیا۔

ایس ایس پی سیکیورٹی علی اکبر کی خدمات ایف آئی اے کے حوالے کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کی خاتون افسر ماریہ محمود کو وفاقی پولیس میں تعینات کیا گیا ہے۔

گریڈ 18 کے ذیشان حیدر بھی پنجاب سے وفاقی پولیس میں تعینات ہوں گے۔

ڈی آئی جی فرید علی کی خدمات ایف آئی اے سے وفاقی پولیس کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ ڈی آئی جی رومیل اکرم وفاقی پولیس میں تعینات ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.