hookup Parsippany NJ hookup Roosevelt New Jersey galaxy s10 stereo hookup dailydot hookup app glasgow hookups hookup Cresskill New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا میں کتوں کا مقابلۂ حسن، ’بلڈ ہاؤنڈ‘ نے جیت لیا

امریکی ریاست نیو یارک میں کتوں کا 146واں سالانہ مقابلۂ حسن کا میلہ سجایا گیا جسے ’ بلڈ ہاؤنڈ‘ نسل کے کتے ’ٹرمپیٹ‘ نے اپنے نام کر لیا۔

نیویارک میں سالانہ ’ویسٹ منسٹر کینیل کلب ڈاگ شو‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے زائد مختلف نسل کے ساڑھے تین ہزار سے زائد کتوں نے حصہ لیا۔

یہ ویسٹ منسٹر کینیل کلب کی 146 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی بلڈ ہاؤنڈ نسل کے کتے نے مقابلۂ حسن اپنے نام کیا ہو۔

یاد رہے کہ عام طور پر یہ مقابلہ موسم سرما میں نیو یارک سٹی کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقد کیا جاتا ہے لیکن کورونا وبا کی پابندیوں کے باعث گزشتہ دو سال سے مضافاتی لنڈہرسٹ اسٹیٹ میں اس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.