ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم کی حدود میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق برف باری کے بعد شاہراہ قراقرم بند کرنے سے مسافر اور سیاح پھنس گئے تھے۔ بابوسر نیشنل ہائی وے سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں غیرمتوقع برف باری سے خانہ بدوشوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں طوفانی بارش اور منہ زور ریلوں سے ہرنائی اور کوہلو میں رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔
کوہ سلیمان رینج کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں بہتری آنے سے ماہی گیروں کے چہرے کھل اٹھے۔
Comments are closed.