وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل میں بغیر کسی دباؤ کے کام کریں گے۔ پی آئی اے انتظامیہ کو میری مکمل سپورٹ ہوگی۔
سعد رفیق نے کراچی میں پی آئی اے کے جاری منصوبوں اور تنصیبات کا دورہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر ایئربس 320 کے فلائٹ سیمولیٹر کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دورہ کے موقع پر بریفنگ کے دوران انہیں آگاہ کیا گیا کہ نئے سیمولیٹر کی تنصیب سے پی آئی اے کو 25 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے ایسے اقدامات کرے کہ دیگر ایئرلائنز کا بزنس بھی پی آئی اے کے پاس آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ بچت اور ریونیو بڑھانے کے نئے ذرائع تلاش کرنا ہوں گے۔
انہوں نے بعدازاں پی آئی اے کے ماتحت ادارے پریسیشن انجینئرنگ کمپلیکس کا دورہ کیا۔ وزیر ہوابازی کو پریسیشن انجینئرنگ کے مختلف منصوبوں اور مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کو بھی پی ای سی سے پرزے بنوانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.