بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نےکہا کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے پاکستان کو 33 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون سے ہوگا، ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق ان کارگوز پر نہیں ہوگا جن کی ایل سی کھل چکی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جس پیٹرول پر 10 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز فری درآمدت پر ٹیکس وصول ہوسکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.