glasgow hookups what is hud hookup app hookup Stafford CT charlotte hookup bars hookup Suplee PA

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دعا زہرا کی عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کرینگے، وکیل جبران ناصر

دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلے میں ہمیں کہا ہے کہ آپ عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔

کیس کا فیصلہ آجانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے بتایا کہ ہم عمر کے تعین کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کی درخواست دیں گے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔

جبران ناصر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری صحت درخواست منظور نہیں کرتے تو سندھ ہائیکورٹ جائیں گے، ہمیں امید ہے کہ میڈیکل بورڈ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے بتایا کہ دعا زہرا سے ایک جھوٹ بلوایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دو درخواستیں دائر کی تھیں۔

18 جون کو دائر کی گئی پہلی درخواست میں انہوں نے 8 جون کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامی کی نشاندہی کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنایا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17سال بتائی گئی ہے۔

درخواست گزار نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ ،تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14سال ہے۔

گزشتہ روز 22 جون کو دائر کی گئی دوسری درخواست میں دعا زہرا کے والد نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دعا نے اپنے انٹرویو میں ملک سے باہر جانے کا ذکر کیا ہے، دعا کو میڈیا پر انٹرویوز اور ملک سے باہر جانے سے روکا جائے، بیٹی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.