بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مونس الہٰی کی عبوری ضمانت منظور

بینکنگ کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

مونس الہٰی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی بینکنگ کورٹ لاہور میں سماعت ہوئی، وہ خود بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست ضمانت میں عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے، مقدمہ درج کرنے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان مخدوم عمر شہریار اور طارق جاوید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارےجا رہے ہیں۔

مونس الہٰی کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ محمد خان بھٹی کی اسی کیس میں عبوری ضمانت ہوچکی ہے، چوہدری مونس الہٰی بھی اسی کیس میں نامزد ہیں۔

وکیل امجد پرویز  کا عدالت میں کہنا تھا کہ مونس الہیٰ کی جانب سے یہ پہلی درخواست ضمانت ہے، کیس سیاسی بنیادوں پر بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

اس موقف کے بعد بینکنگ کورٹ نے مونس الہٰی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.