instant sex hookup sites gay hookup places in gloucester county nj hookup Birmingham my uber hookup california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی مارشل آرٹسٹ یوٹیوب پر کرتب بازی کے چند منٹ بعد ہی چل بسا

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ گری دھرن یوٹیوب چینل کو انٹرویو دینے کے چند ہی منٹ بعد چل بسے۔

29 سالہ مارشل آرٹسٹ ایک یوٹیوب چینل کو مارشل آرٹس کی پیچدگیوں سے متعلق بتا رہے تھے اور انہوں نے کچھ کرتب بازی کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔

اتوار کے روز گری دھرن نے ایک یوٹیوب چینل کے لیے ویڈیو ریکارڈ کروائی تھی جس کے چند ہی منٹ بعد وہ زمین پر گرگئے، انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کو واقعے سے متعلق اطلاع کی گئی اور مارشل آرٹسٹ کی لاش اہلخانہ کے حوالے کردی گئی۔

پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے لیکن بتایا گیا ہے کہ گری دھرن یوٹیوب انٹرویو کے لیے بغیر آرام کیے بہت سخت ٹریننگ کر رہے تھے۔

مذکورہ یوٹیوب چینل کے عہدیدار نے کہا کہ انٹرویو صرف 5 منٹ ہی جاری رہا کیونکہ گری دھرن نے بےچینی کی شکایت کی اور کہا کہ وہ مارشل آرٹ کرتب دکھانے کے لیے بعد میں عکسبندی کروائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.