connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup curvy hookup gina valentina melissa moore hookup hotshot cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’آپ انسان کو قتل کر سکتے ہیں مگر نظریے کو نہیں‘

عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ان کی پوسٹ شیئر کی ہے۔

دوسری جانب بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بھی اپنی والدہ کی ایک یاد گار تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

پیپلز پارٹی نے اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر شہید بینظیر بھٹو کے تاریخی الفاظ شیئر کیے ہیں۔

پی پی کے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’آپ انسان کو قید کر سکتے ہیں مگر نظریے کو نہیں، آپ انسان کو جلاوطن کر سکتے ہیں مگر نظریے کو نہیں، آپ انسان کو قتل کر سکتے ہیں مگر نظریے کو نہیں‘۔

شہید متحرمہ بینظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے آکسفورڈ اور ہاورڈ میں تعلیم حاصل کی، والد کی حکومت کے خاتمے اور مارشل لاء کے بعد جمہوری جدوجہد کی۔

بینظیر بھٹو دو مرتبہ وزیر اعظم کے منصب پر فائض رہیں، ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ 35 سال کی عمر میں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔

شہید بینظیر بھٹو کی حکومت کو 20 ماہ بعد ہی برطرف کردیا گیا تھا۔

دوسری مرتبہ انہوں نے 1993 میں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تھا، لیکن ایک بار پھر 1996 میں ان کی حکومت کو برطرف کردیا گیا۔

پاکستان کی 2 مرتبہ خاتون وزیراعظم رہنے والی بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو پنڈی میں خودکش حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.