whatsapp groups for hookups my senior hookup reviews burley bike hookup cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں تیز بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے نے فلڈ وارننگ جاری کردی

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق رات کو مشرقی بلوچستان میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ سسٹم کے زیر اثر اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی بھی متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کا سسٹم داخل ہوگیا ہے، ڈی جی خان اور ڈی آئی خان کے ساتھ سرحد پر بارش کا سسٹم بن چکا ہے۔ 

کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، ژوب اور دکی کے پہاڑی سلسلوں پر بارش ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہ سلیمان رینج میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

صوبائی محکمہ نے آج رات بارکھان، کوہلو اور ہرنائی اضلاع کے لیے فلڈ وارننگ جاری کی ہے۔ 

پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بارکھان کے دھولہ ندی میں درمیانے درجے کا ریلا گزر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.