homemade hookup mature hookup app gay hookup places in gloucester county nj gay byu hookups hookup Middle Island office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ماں کی لاش تلے دبی بچی کی بات پولیس سمجھنے سے قاصر

کراچی کے علاقے منگھو پیر کے خالی میدان سے خاتون کی لاش ملی ہے، لاش کے نیچے 4 سے 5 سال کی بچی بھی دبی ہوئی تھی، بچی نے اپنی معصوم زبان میں واقعہ تو بیان کیا مگر اس کی زبان پولیس سمجھنے سے قاصر ہے۔

چار پانچ سال کی اس بچی نے گزشتہ رات پیش آنے والا واقعہ بیان کیا مگر اس کی توتلی زبان میں کہے جانے والے الفاظ پولیس اور تفتیشی اہلکار سمجھنے سے قاصر ہیں۔

پولیس کے مطابق منگھو پیر میں واقع ونگی گوٹھ کے قریب 20 سے 25 سالہ خاتون کی لاش ملی ہےجس کے نیچے زندہ بچی دبی ہوئی تھی۔

کراچی کے علاقے ہاکس بے میں واقع رمضان گوٹھ سے ایک خاتون کی3، 4 روز پرانی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش اور بچی کی اطلاع قریب سے گزرنے والے چرواہے نے دی۔

کرائم سین یونٹ نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں، جائے وقوع سے گولیوں کے 2 خول بھی ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر خاتون کو گزشتہ رات فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، خاتون کے سر پر چوٹ کا نشان بھی ہے، موت کی وجہ حتمی طور پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلے گی۔

اب تک کی تفتیش کے مطابق بچی رات بھر لاش کے نیچے دبی رہی، بچی کم عمر ہے اور متضاد بیانات دے رہی ہے۔

رات بھر خاتون کے نیچے دبے ہونے کی وجہ سے بچی کی ٹانگ پر سوجن آگئی ہے۔

خاتون اور بچی کی شناخت بھی تاحال نہیں ہو سکی ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.