80 hookup hookup Parsippany NJ is there a real hookup app free amarillo hookups cougar hookup in louisiana

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی سفیر سے ڈیل کروانے کا کہنا شرمناک ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر سے ڈیل کروانے کا کہنا شرمناک ہے، خرم دستگیر نے ٹی وی انٹرویو میں حکومت بدلنے کی وجہ بتائی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کہا کہ تحقیقات کرائیں کہ حکومت بدلنے کی کیا وجوہات تھیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی، ان کی آئی ایم ایف سے ڈیل نہیں ہو رہی اس لیے مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کرنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترمیم بدترین این آر او ہے، یہ دوسرا این آر او ہے جو شریف اور زرداری فیملیز لے رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج تحریک انصاف بلیک ڈے منا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.