پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پاروم میں آپریشن کیا، جس میں کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مکران کے پہاڑی ریجن میں آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں کالعدم بی ایل ایف کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔
Comments are closed.