سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اس سے تجارت کرنے کی حمایت نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ہرگز یہ نہیں تھا کہ اسرائیل سے تعلقات بڑھائے جائیں یا تجارت کی جائے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کے پیش کیا جا رہا ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی اور پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا واضح موقف ہے اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے، پارلیمان کے اندر بھی میرا موقف آن ریکارڈ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم پوری دنیا کے سامنے ہیں، اسرائیلی مظالم پر دنیا کی خاموشی قابلِ تشویش ہے۔
Comments are closed.