daty hookup a v hookup on xbox 360 gay byu hookups carolina sweets hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گھر جاتے ہوئے میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی، نذیر چوہان

مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان نے دعویٰ کیا کہ انتخابی مہم کے بعد گھر جاتے ہوئے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

نذیر چوہان نے الزام لگایا کہ فائرنگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شبیر گجر، خالد گجر اور ان کے ساتھیوں نے کی۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کا الزام لگایا تھا۔

شبیر گجر نے کہا ہے کہ ن لیگی امیدوار نذیر چوہان نے مسلح گارڈز اور پولیس کے ہمراہ دھاوا بولا، لیگی امیدوار رات 2 بجے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر سے پینا فلیکس اتارنے آئے تھے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کا الزام لگا دیا

پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے میرا بھتیجا زخمی ہو گیا، جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں نذیر چوہان پی ٹی آئی کی جانب سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.