knoxville hookups edelman hookup hookup by tinder hookup sites like craigslist denver hookup airbnb

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل آباد: مبینہ زیادتی کی کوشش، لڑکے نے لڑکی کو آگ لگا دی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں مبینہ زیادتی کی کوشش کے دوران لڑکے نے لڑکی کو آگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزم کو  گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون پر ظلم کرنے والا قرار سزا سے نہیں بچ پائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.