الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ایک پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ افسر اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری کردیا۔
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران پریزائیڈنگ افسر پر پولنگ کے دن پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ پیپر چرانےکا الزام ہے۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن نمبر87 لانڈھی زمان آباد کے پریزائیڈنگ افسر کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں پریزائیڈنگ افسر کو 22 جون کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
پریزائیڈنگ افسر کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر وضاحت کریں کیوں نہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
الیکشن کمیشن نے سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
Comments are closed.