بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 ضمنی الیکشن میں پروپیگنڈا کیا گیا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں پروپیگنڈا کیا گیا۔

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے گدی نشینی اور موروثی سیاست کا صفایا کیا، وزیرآباد میں وہی آئی جی، آر پی او اور چیف سیکریٹری کام کر رہے تھے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر آباد میں ن لیگ جیت رہی تھی تو ٹھیک ہے، جعلی راجکماری اب پھولن دیوی بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری وزیرآباد میں اپنے ارکان اسمبلی کے ساتھ مہم چلاتی رہیں، وزیرآباد میں الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.