پاکستان حکومت نے جذبۂ خیر سگالی کے تحت کراچی کی ملیر جیل میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کو اتوار کی صبح رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ماہی گیروں کو اتوار کے روز واہگہ باڈر لاہور کیلئے روانہ کیا جائے گا جہاں انہیں پیر کو بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق تمام 20 ماہی گیروں کو فاؤنڈیشن کے اخراجات پر ملیر کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے واہگہ باڈر لاہور تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان 20 ماہی گیروں کو اتوار کی صبح 9 بجے ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی سے لاہور کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے حسب سابق ماہی گیروں کو سفری اخراجات کے علاوہ اخراجات کی رقم اور کچھ تحائف بھی دیئے جا رہے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان ماہی گیروں کو جون 2018 میں پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر گھسنے اور بلا اجازت ماہی گیری کرنے کے الزام میں سرکاری اداروں نے گرفتار کیا تھا۔
رہائی پانے والے ماہی گیروں میں کانجی، مانو، دانا، جیوا، رمیش، دنیش، دیوسی، میرو، نارائن، بھانرا، لال جی، نان جی، دینیش، ابو، یونس، نثار، عقیل، امین، فرید اور انیس شامل ہیں۔
Comments are closed.