پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا سینیٹ انتخابات سے متعلق کہنا ہے کہ انشاء اللّٰہ سینیٹ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔
خرم شیر زمان نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، پی ڈی ایم ہمیشہ ناکام ہوئی، سینیٹ میں بھی تاریخی ناکامی کاسامنا کرے گی۔
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آج کی تاریخ میں پی پی کے 12 اراکین ہم سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اراکین اپنے ضمیر کے مطابق پی ٹی آئی اور اتحادیوں کو سینیٹ میں ووٹ دیں گے، سینما کے باہر بلیک میں ٹکٹیں بیچنے والا اپنی آئندہ زندگی میں بھی ٹکٹیں بیچتا پھرے گا۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ٹکٹیں بلیک میں بیچنے والا ہر قیمت پر ناکام ہوگا۔
Comments are closed.