متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ محمد ابوبکر حلقے میں بلاتفریق کام کریں گے۔
خواجہ اظہار الحسن نے الیکشن کمیشن سے آئندہ ضمنی انتخابات اتوار کو کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز میں گھس کر جو ظلم کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، کسی کو شہر کے امن کو تباہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 کورنگی 2 میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ نے کانٹے کے مقابلے کے بعد میدان مارلیا۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے محمد ابوبکر 10683 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ جبکہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار شہزادہ شہباز (کاشف قادری) 10618 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
Comments are closed.