اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے باعث ایندھن کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ چارہ نہیں بچا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ایندھن کی قیمتیں بڑھنے کیاثرات سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے باعث قیمتیں بڑھانے کے علاوہ چارہ نہیں بچا ہے۔
Acutely aware of the impact that a fuel price hike causes. Govt is left with no choice but to raise the prices due to IMF deal that PTI govt signed. Will take the nation into confidence on the specifics of the IMF-PTI deal soon. We will get out of these economic difficulties, IA.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 16, 2022
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے اور ہم پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے اس ڈیل کی تفصیلات پر جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہم ان معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔
Comments are closed.