
کراچی میں پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے وقت پی ایس پی رہنما گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
پی ایس پی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ لانڈھی 6 میں پیش آیا ہے۔
انیس قائم خانی نے دعویٰ کیا ہے کہ میری گاڑی پر 4 سے 5 افراد نے فائرنگ کی، گاڑی پر 4 گولیاں لگی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے افتخار عالم کو گولی لگی۔
پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی کی گاڑی کے ساتھ چلنے والی پولیس موبائل پر بھی گولی لگی ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے240 کے ضمنی انتخاب کے دوران لانڈھی 6 نمبر میں مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس میں پی ایس پی رہنما سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو ادارے کی ایمبولنس پر بھی گولیاں لگی ہیں، جبکہ علاقے میں کاروبار بند کروادیا گیا۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران سیاسی جماعتوں میں تصادم کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔
Comments are closed.