pregnant hookup ford escort zx2 sr ecu hookup gay byu hookups california hookup bar asian girls free nyc hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے

جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری بھی پاکستانی چٹ پٹے کھانوں کے دلدادہ نکلے۔

جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں شرکت کی۔

اُنہوں نے اس دوران اردو زبان میں گفتگو کی۔

جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے کے لیے اردو میں مہارت حاصل کی، پاکستان میں تعلقات بہتر کرنے کے لیے اردو بہت ضروری ہے۔

جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں مسالے والے کھانے بھی کھا لیتا ہوں۔

جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ وہ پانچ سال کی عمر سے پیانو بجا رہے ہیں، اور پاکستانی گانے بھی گاتے ہیں۔

’جیو پاکستان‘ میں شرکت کے دوران جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل اشیدا کتسونوری  نے مقبول صوفی کلام ’دمادم مست قلندر‘ بھی گا کر سنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.