homemade hookup office hookup free amarillo hookups casusl hookup review

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موٹر وے پولیس نے نوٹوں سے بھرا بیگ مالک کے حوالے کر دیا

موٹر وے پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی، نوٹوں سے بھرا بیگ کچھ دیر کے بعد ہی اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی مسافر بس اسلام آباد سے فیصل آباد جاتے ہوئے موٹر وے سروس ایریا میں رکی جہاں مسافر محمد ارشد پیسوں سے بھرا بیگ بس میں چھوڑ کر واش روم چلا گیا۔

محمد ارشد نے واپس آ کر دیکھا تو بس مسافر پورے کیے بغیر اور اسے لیے بغیر ہی روانہ ہو چکی تھی۔

موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، سروس ایریا سے ملنے والا پرس مالک کے حوالے کردیا

مسافر نے پریشانی کی حالت میں فوری موٹر وے پولیس کو صورتِ حال سے آگاہ کیا، جس کے بعد فوری طور پر متعلقہ بس کو سیال موڑ کے قریب روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 25 لاکھ روپے کی رقم والا بیگ برآمد ہو گیا۔

بیگ قانونی کارروائی کے بعد مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے، بر وقت مدد کرنے پر مسافر نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مذکورہ مسافر دال کا کاروبار کرتا ہے، جو مختلف اضلاع کے تاجروں سے 25 لاکھ روپے کی رقم اکھٹی کر کے فیصل آباد جا رہا تھا کہ اسے اس صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.