اسلام آباد:حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 24روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا، ڈیزل کی قیمت میں 59روپے 16پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، مٹی کے تیل پر 29روپے 49پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 211روپے43پیسے ہوگئی فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔
خیال 20روز میں پیٹرول کی قیمت میں تقریبا 84روپے اضافہ ہوا ہے، ڈیزل کی قیمت میں تقریبا 120روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے 26مئی کو ہی پیٹرول کی قیمت میں 30روپے کا ایک دم اضافہ کردیا تھا ، جس پر عوام نے اپنے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں کے لیے بددعائیں کی تھیں۔
Comments are closed.