hookup sites like craigslist hookup lynchburg va 4 foot by 8 foot solar panel hookup free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں حلقہ بندیوں پر درخواست، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ن لیگ اور پی پی پی کی یوسیز اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سیکریٹری وزارتِ داخلہ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت وکیل قاضی عادل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کہہ دیا ہے کہ 101 یونین کونسلز ہونی چاہئیں، الیکشن شیڈول آچکا، کل کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق 50، حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 101 یوسیز ہیں، الیکشن کمیشن نے یکم جولائی کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول دیا ہے، 20 ہزار کی 1 یونین کونسل بنانے کا گزشتہ حکومت نے بھی کہا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے حوالے سے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کی ہے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن وزارتِ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے تناظر میں درخواست دیکھے گا۔

عدالت نے سیکریٹری وزارتِ داخلہ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے فریقین کو آئندہ پیر تک پیراوائز کمنٹس اور جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کاغذاتِ نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی بھی درخواست دیکھے گا۔

عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.