hookup hotshot mature casual encounter hookups a v hookup on xbox 360 hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے بجٹ پر ن اور ق لیگ کے درمیان رابطہ

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہٰی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران ملک محمد احمد خان نے مونس الہٰی کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج بجٹ پیش ہو جائے گا، جس کے لیے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو پیش ہونا ہو گا۔

ملک محمد احمد خان نے مونس الہٰی سے درخواست کی کہ پنجاب کا بجٹ پیش کرنے دیا جائے۔

ملک احمد خان نے پنجاب کے اعلیٰ افسروں کے معاملے پر دونوں جانب سے کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش بھی کی۔

مونس الہٰی نے ملک احمد خان کو جواب دیا کہ کمیٹی کے معاملے پر اسپیکر اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کر کے جواب دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.