
انٹرنیٹ صارفین آج کل ایک بلّی کی ویڈیو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جس نے چوہے کا شکار کرنے کے بجائے اس سے دوستی ہی کر لی۔
بلّی کے مالک نے انٹرنیٹ سائٹ ریڈٹ پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کو امید ہو کہ بلّی چوہے سے نجات پانے میں آپ کی مدد کرے گی‘۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلّی چوہے سے دوستی کرکے اسے اپنے بچوں کی طرح پیار کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو اب تک 85 ہزار بار شیئر ہوچکی ہے جبکہ دو ہزار صارفین اس پر کمنٹ کر چکے ہیں۔
ایک صارف نے نئے پالتو جانور ملنے کی خوشی میں مالک کو مبارک باد دی اور کہا کہ ’آپ کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ اب آپ کو ان کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ انہوں نے اپنے رہنے کے لیے گھر تلاش کرلیا ہے لیکن ایک بری خبر بھی ہے کہ وہ گھر آپ کا ہی ہے‘۔
Comments are closed.