best totally free hookup app 80 hookup hookup Middletown Delaware pregnant hookup whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت بھی بغیر اطلاع کے کئی کئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے۔

نوابشاہ، لاڑکانہ اور شکارپور میں انٹر کے امتحانات کے دوران بھی بجلی غائب رہتی ہے جس سے طلبہ کے لیے پیپر دینا اور امتحان کی تیاری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

نیپرا نے 3 روپے 99 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 8 اور دیہات میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ راولپنڈی میں بجلی کی چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ سے کاروباری طبقہ متاثر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.