
کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان نے وزیراعلیٰ سندھ سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ صاحب، نفیس نعیم کو کس نے کس قانون کے تحت اٹھایا؟
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوئی قانون ہے یا وڈیرہ شاہی کا مزاج ہی قانون ہے؟ جبری گمشدگیاں شہید بینظیر کا خاصہ تو نہیں تھیں؟ آمرانہ طرز حکومت کسی طور قبول نہیں۔
صدر سی پی این ای نے کہا کہ ہتھکڑیاں، ہراسگی، گمشدگیاں اور خوف کی فضا صحافت کا پیرہن ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نعیم نفیس کو فوری بازیاب کروایا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ ثابت ہوا اقتدار حکمرانوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ ہمارا اوڑھنا بچھونا آزادیٔ صحافت ہے، جس کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔
Comments are closed.