cancer man and hookups hookup Mansfield Center instant sex hookup sites gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جمعیت علماء اسلام پاکستان، تحریک انصاف کے درمیان اتحاد و شراکت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے سربراہ جے یو آئی پاکستان مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی، جس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں کپاس کی پیداوار 17 فیصد بڑھی، گنا 9.4 فیصد اور چینی کی پیداوار 24 فیصد بڑھی، دالوں اور آلو کی پیداوار بڑھی۔

اس موقع پر مولانا خان محمد شیرانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے جدوجہد  مشترکات میں سے ہے، رفاقت کو باہمی روابط و مشاورت سے نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے۔

عمران خان نے جے یو آئی پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف روایتی سیاست سے بالاتر اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اہلِ علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیں، دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاملات کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.