بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی صدر اگلے مہینے سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے

امریکی صدر جو بائیڈن اگلے مہینے سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے، وائٹ ہاؤس کی جانب سے دورے کے حوالے سے حتمی اعلان جلد کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام لایا جاسکے۔

امریکی صدر اسرائیل میں اپنے ہم منصب آئیزیک ہرزوگ، وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور فلسطینی صدر محمود عباس سے بیت اللحم میں ملاقات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.