بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ترک کمپنی کو یورپی معیار کی الیکٹرک بسیں لانے کی دعوت

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے ترکی کی کمپنی کو کراچی میں یورپی معیار کی الیکٹرک بسیں لانے اور دھابیجی فری اکنامک زون میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن سے ترک کمپنی البیارک کے ڈائریکٹر جمیل شن اوجاک نے ملاقات کی۔

شرجیل میمن نے ترک کمپنی کے ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن شہر ہے جہاں بزنس کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی میں ریڈ لائن، اورنج لائن، پیپلز بس سروس اور یلو لائن کے تحت جدید بی آر ٹی سسٹم کی منصوبہ بندی کی ہے۔

صوبائی وزیر نے ترک کمپنی کے ڈائریکٹر کو دھابیجی فری اکنامک زون میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ترک کمپنی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سمیت دیگر آپشن پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

 ڈائریکٹر ترک کمپنی جمیل شن اوجاک نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے پر انہیں فخر ہے، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کام کرنا چاہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.