بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس کے نفاذ پر خوشی ہے، صدر FPCCI

وفاقی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس کے نفاذ پر خوشی ہے، تاہم ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر بم گرایا گیا ہے۔

وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت میں صدر ایف پی سی سی آئی عرفان شیخ نے وفاقی بجٹ پر پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی۔

صدر ایف پی سی سی آئی عرفان شیخ نے کہا کہ کمرشل امپورٹرز کی جانب سے خام مال امپورٹ پر ٹیکس کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈوانس، ویلتھ اور گین ٹیکس لگا دیا گیا ہے، اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کیے جائیں۔

عرفان شیخ نے مزید کہا کہ آئی ٹی شعبے کیلئے صرف 17 ارب روپے رکھے گئے، جبکہ بھارتی حکومت کی توجہ سے بھارتی آئی ٹی ایکسپورٹ 150 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے بتایا کہ ادویات کے شعبے پر ٹیکس ریلیف بہتر قدم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.