بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی دور میں قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں سرکاری قرض 24953 ارب روپے سے بڑھ کر 44366 ارب روپے ہوا۔ 

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں قرض میں ہونے والا اضافہ مجموعی قرضے کا 79 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 71 سال میں شامل تمام قرضوں میں پونے چار سال میں 79 فیصد اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر کل قرض واجبات 29879 ارب روپے سے بڑھ کر 53544 ارب روپے ہوگئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےشوکت ترین کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار جھوٹ نہیں بولتے ، یہ آپ کا منہ چڑاتے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کیا تھا کہ قیامِ پاکستان کے بعد ستر برسوں میں جتنا قرضہ لیا گیا، اس کا 80 فیصد نہیں بلکہ 76 فیصد پی ٹی آئی حکومت نے لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.