بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ اپنی حکومت بچانے کیلئے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں، فیاض چوہان

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے نااہل وزیر اعلیٰ اپنی حکومت بچانے کیلئے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں۔

لاہور کی سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے، صلح ہو یا جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو ۔

پنجاب کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے ہمارے جذبے دبائے نہیں جا سکتے، حمزہ کو پیغام ہے دبا سکو تو صدا دبا دو بجھا سکو تو دیا بجھا دو ۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی پر مقدمات کا مقصد بجٹ پاس کرانا ہے، مقدمات کا دوسرا مقصد ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.