بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اچھا بجٹ پیش کریں گے، عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجٹ پنجاب کے عوام کے نمائندوں نے بنایا ہے، بجٹ میں شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ اجلاس کے لیے اپنی حکمت عملی بنا لی ہے، ہم فساد کی سیاست نہیں کرتے، فتنہ فساد والوں کو پہلے بھی شکست ہوئی، آج بھی شکست ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے بلیک میل کر کے خاتون کے اہل خانہ کے خلاف کیسز بنائے، خاتون نے ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی تو عمران خان نے سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیا، ان کی حکومت نے ہراسانی کی شکار خاتون کی مدد نہیں کی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شواہد ملنے کے بعد مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف تحقیقات مزید آگے بڑھائی جائیں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے مونس الہیٰ کو کچھ نہیں کہا اور ان پر عمران خان دور کے کیسز زیر التوا ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم نے کوئی نیا مقدمہ نہیں بنایا، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.