مالی صورتحال کمزور ہونے والے پاکستانیوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
اپسوس پاکستان نے اپنا نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق مارچ میں 42 فیصد پاکستانی اپنی معاشی حالت کو کمزور کہتے تھے لیکن اب 45 فیصد معاشی صورتحال سے پریشان ہیں۔
سروے کے مطابق 60 فیصد پاکستانی آئندہ 6 ماہ میں مالی صورتحال میں بہتری کیلئے بھی پُرامید نہیں۔ 91 فیصد کا کہنا ہے خراب معاشی حالات کے باعث پیسے نہیں بچا پاتے۔
89 فیصد پاکستانی عام گھریلو یا ذاتی اشیاء کی خریداری، 91 فیصد گھر یا گاڑی خریدنے کے بارے میں پُراعتماد نہیں ہیں۔
Comments are closed.