پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف تاحال ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہ کرسکی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے ہیں اور انہوں نے 20 حلقوں میں خود انتخابی مہم کی نگرانی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کا دورہ بھی کریں گے جبکہ پی ٹی آئی امیدواروں کا حتمی اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے انحراف کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں جہاں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوں گے۔
Comments are closed.