محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں، صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیشگی حفاظتی انتظامات اور امدادی سامان کی دستیابی کیلئے بروقت اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیا جائے، محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو اور بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
دوسری جانب شیخوپورہ کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ۔
Comments are closed.