secure hookup site edelman hookup hookup agency in singapore gay hookup places in gloucester county nj whatsapp groups for hookups hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پریشان حال عوام کو بجٹ میں ریلیف دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پریشان حال عوام کو بجٹ میں ریلیف دیں گے۔

اس عزم کا اظہار انہوں نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں صوبائی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران کی حکمت عملی واضح کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ چینلجز ضرور ہیں لیکن اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے دکھوں کا مداوا کرنے خود فیلڈ میں جاتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالات سے پریشان عوام کو بجٹ میں ریلیف دیں گے، پُرامید ہوں کہ جلد بحرانوں پر قابو پالیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ معیشت بھی جلد ٹریک پر آجائے گی، اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے ان شاءاللّٰہ بجٹ منظور ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.