الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں ہونے والی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے متفرق درخواست دائر کردی، جس میں پی ٹی آئی نے کیس کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مقدمات کے ساتھ ہی سنانے کی استدعا کی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ قرار دے چکا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اسکروٹنی کا عمل 2018 میں شروع ہوا تھا، 2022 میں پی ٹی آئی کیس کی 19، پی پی اور ن لیگ کے کیسز کی صرف 2 سماعتیں ہوئیں۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کیسز سست روی کا شکار ہونے سے یکساں سلوک کا تاثر نہیں ملتا، الیکشن کمیشن ہائی کورٹ کی آبزرویشنز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
Comments are closed.